کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جہاں ڈاکوؤں نے پورا کوچنگ سینٹر لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار میں چار مسلح ڈکیت دندناتے ہوئے کوچنگ سینٹر میں داخل ہوئے اور 15 سے سے زائد طلبإ و طالبات کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔
فوٹیج میں مسلح ڈکیتوں کو کوچنگ سینٹر کے اندر خواتین سے لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
فوٹیج میں دیکھا گیا کہ مسلح ڈکیتوں نے پہلے کوچنگ سینٹر میں داخل ہونے کے بعد معائنہ کیا۔
ملزمان کوچنگ سینٹر سے باہر جانے کے کچھ دیر بعد دوبارہ اسلحہ لہراتے ہوئے اندر داخل ہوئے۔
مسلح ملزمان تمام افراد سے موبائل فون اور نقد رقوم چھین کر چند ہی لمحوں میں فرار ہوگئے۔



















