وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملکی حالات بہتر کریں گے۔
اسلام آباد میں گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 5 سال پہلے پاکستان کی معیشت کہاں تھی اور آج کہاں ہے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان
اسحاق ڈار نے کہا کہ 5 سال پہلے کیے گئے ڈرامے کے نتائج آج پاکستان بھگت رہا ہے۔ ڈان ڈرامہ اور پاناما ڈرامہ نے ملک کو ان حالات میں پہنچادیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کے ساتھ کھیل کھیلا گیا، ملک تباہ کرنے والوں کا محاسبہ ضروری ہے۔ تحقیقات ہونی چاہئیں کہ کس نے غلطیاں کیں۔
مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کے فیصلوں سے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا، مفتاح اسماعیل
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے، وہ چیلنجز سے نبردآزما ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ فروری 2013 میں بھی کہا گیا کہ ملک ڈیفالٹ ہونے والا ہے لیکن نواز شریف نے 3 سال میں معیشت مستحکم کی۔



















