Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، شبلی فراز

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے جبکہ سابق وزیراعظم کو قانون کے تحت سیکیورٹی میسرہوتی ہے۔

تفصیالت کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے خط موصول ہوا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے  ۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی سیکیورٹی پر معمور پنجاب پولیس کے علاوہ کے پی پولیس کو بھی واپس کر لیا گیا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم کو سیکیورٹی رکھنے کا حق ہوتا ہے ۔

انہوں نے  کہا کہ اداروں کی جانب سے خان صاحب کی سیکورٹی کو خطرہ ہے اور سب کو معلوم ہے کہ ان کو خطرہ کہاں سے ہے، عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار رانا ثناء اللہ ہوں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ضروری ہے لیکن اس وقت ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے اور قوم کو عدلیہ سے امید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں شدید سیاسی و معاشی عدم استحکام ہے جبکہ حکومت آئین شکنی کررہی ہے  اور آئین شکنی پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش، سیکیورٹی میں بھی کمی کردی گئی

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے متنازع شخص کو نگراں وزیراعلیٰ بنایا ہے اور نگراں وزیراعلیٰ عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف ہے جبکہ نگراں کابینہ میں غیر سیاسی لوگ ہونےچاہئیں لیکن ایسالگتا ہے کابینہ کے لوگ سیاسی ایجنڈے کے تحت آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ اورلاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں