Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات کب؟ ن لیگ کشمکش کا شکار

پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے معاملے پر  مسلم لیگ (ن) کشمکش کا شکار ہوگئی، سینئر قیادت مہنگائی اور عوامی رد عمل سے پریشان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قیادت مقررہ آئینی مدت میں انتخابات کروانے پر تیار نہیں تاہم سینئر قیادت نے مریم نواز کی واپسی اور انتخابی مہم سے امیدیں باندھ لیں۔

ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر (ن) لیگ مریم نواز عوامی اجتماعات کے ذریعے عوامی رائے عامہ ہموار کریں گی۔

ن لیگ قیادت نے رائے دی ہے کہ انتخابات کروانے کا فیصلہ کسی طور موخر کیا جائے۔

واضح رہے کہ مریم نواز لندن سے روانہ ہوگئی ہیں، کل لاہور پہنچیں گی، سینئر قیادت ان سے مشاورت کے لئے منتظر ہے۔

نواز شریف کی (ن) لیگ کو پنجاب میں انتخابات کی تیاری کی ہدایت

چند ہفتے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا تھا جس میں  مسلم لیگ ن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے، قومی اسمبلی اور دیگر دو صوبوں کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 نواز شریف نے پارٹی کو پنجاب میں بھرپور شرکت کی ہدایت دی اور اس بات پر بھی ہدایت دی کہ قیادت الیکشن کے لئے خود بھی تیار ہو اور ورکرز کو بھی متحرک کرے۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ انتخابی مہم میں عمران خان کے دور میں ہونے والے معاشی، سفارتی و سیاسی نقصانات بارے آگاہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ اس موقع پر نواز شریف نے مریم نواز کو رواں ماہ کے دوران ہی وطن واپس جانے کی ہدایت بھی کر دی تھی۔

متعلقہ خبریں