Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور ہائیکورٹ؛ نگران حکومت کی جانب سے ہٹائے گئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عہدے پر بحال

لاہور ہائیکورٹ نے نگران حکومت کی جانب سے ہٹائے گئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو عہدے پر واپس بحال کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عاصم حفیظ نے اس کیس کی سماعت کی اور حتمی فیصلہ سنایا۔

عدالت نے حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔

احمد اویس کی بول نیوز سے خصوصی گفتگو

عہدے پر بحال ہونے والے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی عدلیہ آئین کی محافظ ہے، عدالت نے آج انصاف کا علم بلند کیا اور آئین سے انحراف کو تسلیم نہیں کیا، عدالت نے آئین سے انحراف کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا فیصلہ ہے جس کو سراہتے ہیں، عدالت نے کہا ہے کہ اس معاملے کو مستقل بنیادوں پر ہمیشہ کے لیے حل کیا جائے گا، انسان اور عہدے آنے جانے ہیں نظریہ زندہ رہتا ہے، یقین ہے انصاف کا بول بالا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا کام صرف الیکشن کمیشن کی معاونت ہے، ایڈووکیٹ جنرل کا کام عدالت کی معاونت اور حکومت کو قانونی مشورہ دینا ہے، اگر مجھے برقرار رہنے دیا گیا تو انتخابی شیڈول کے حوالے سے حکومت کو قانونی مشورہ دوں گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version