Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کے دعوے سن کر دل چاہتا ہے کہ ان کو ایک بار گرفتار ضرور کیا جائے، رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے دعوے سن کر دل چاہتا ہے کہ ان کو ایک بار گرفتار ضرور کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد نواز شریف سے آج  ہدایات لے کر کل پاکستان روانہ ہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی انتقام نہیں، ان کے خلاف ایف آئی آر سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر درج ہوئی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہوں لیکن ان کے دعوے سن کر ذہن بنتا ہے کہ اس کو ایک مرتبہ گرفتار کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں