وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قطر اور پاکستان کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے قطر کے سفیر سود بن عبد الرحمٰن الثانی نے ملاقات کی جس میں قطری سفیر نے وزیر اعظم کو امیر قطر کی نیک خواہشات کا خصوصی پیغام دیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی پر قطر کو مبارکباد پیش کی اور ورلڈ کپ کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے اہم کردار کو سراہا۔
اس دوران وزیر اعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے باہمی تعلقات کو ٹھوس اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔



















