Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فواد چوہدری کو عدالتی حکم پر اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو عدالتی حکم پر اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالتی حکم پر جوڈیشل کیے جانے کے ناطے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کو جیل پہنچایا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا جہاں انہیں صحت مند قرار دیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کو بی کلاس دی جانی ہے یا نہیں اس پر تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہوا تاہم دیگر قیدیوں سے الگ بیرک میں انہیں منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں