پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما مسرت چیمہ نےکہا ہے کہ ملک کا بچہ بچہ آصف زرداری کی ” شہرت ” سے واقف ہے لہزا کسی صورت خیر کی توقع نہیں رکھی جا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے حالیہ پیغام میں کہا ہے کہ کروڑوں عوام کی دعائیں عمران خان کیے ساتھ ہیں اور گزند پہنچانے کی سازش کرنے والے نا مراد ہی رہیں گے۔
کروڑوں عوام کی دعائیں عمران خان کیساتھ ہیں ، گزند پہنچانے کی سازش کرنے والے نا مراد ہی رہیں گے. عمران خان مکمل صحتیابی کے بعد دوبارہ عوام کے درمیان آنے کیلئے پر عزم ہیں.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 28, 2023
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عمران خان مکمل صحتیابی کے بعد دوبارہ عوام کے درمیان آنے کیلئے پر عزم ہیں ،قومی لیڈر عمران خان کی زندگی کو لا حق خطرات پر ساری قوم شدید تشویش میں مبتلا ہے اور ملک کا بچہ بچہ آصف زرداری کی ” شہرت ” سے واقف ہے اس لئے کسی صورت خیر کی توقع نہیں رکھی جا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جن کی زندگی کو سب سے زیادہ خطرات لا حق ہیں لیکن ان کی سکیورٹی ہٹا لی گئی ہے



















