پاک بحریہ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر ڈیزائن کی جانی والی پہلی گن بوٹ کی تعمیر کا آغازکردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر ڈیزائن کی جانی والی پہلی گن بوٹ کی تعمیر کا آغاز کیا گیا جس میں کمانڈر پاکستان فلِیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
پاک بحریہ ترجمان نے بتایا کہ یہ گن بوٹ جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہو گی۔
ایم ڈی کراچی شپ یارڈ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس دفاعی جہاز سازی کی صنعت میں خود انحصاری کے حصول کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔
مہمانِ خصوصی کمانڈر اویس احمد بلگرامی نے بھی اس مقامی سطح پر ڈیزائن کی جانے والی پہلی گن بوٹ کی تیاری پر پاک بحریہ، وزارت دفاعی پیداوار اور کراچی شپ یارڈ کی مشترکہ کاوشوں کو بے حد سراہا۔
علاوہ ازیں تقریب میں پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے افسران نے بھی شرکت کری۔



















