Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت اور پولیس تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، حبا چوہدری

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور پولیس تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو جسمانی ریمانڈ پر دوبارہ دینے کی استدعا کی گئی جس کے لئے انہیں 12.30 بجے عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس کیس کو ڈیلے کیا جارہا ہے جبکہ تمام وکلاء اور تمام فیملی ممبرز یہاں موجود ہے تو میری درخواست ہے کہ اس کیس کا فیصلہ جلد سے جلد کیا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کبھی ایک کورٹ کبھی دوسری کورٹ بھیج رہے ہیں لیکن ہماری لیگل ٹیم اس کو بہت اچھے سے دیکھ رہی ہے ۔

اس موقع پر انہیں نے پی ٹی آئی کے تمام کارکنان سے درخواست کی کہ فواد چوہدری کے استقبال کے لئے ایف 8 کچہری پہنچیں ۔

یہ بھی پڑھیں: فواد کو پہلے اغوا کیا گیا اور پھر ایف آئی آر کاٹی گئی، اہلیہ فواد چوہدری

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کی اہلیہ حبا نے کہا کہ میڈیا کی دل سے شکر گزار ہوں، پرویزالہیٰ نے ہم سے فون پر معذرت کرلی ہے۔

حبا چوہدری نے مزید کہا کہ مجھے شدید ذہنی ٹارچر کیا گیا، ہمارے حوصلے بلند ہیں ڈرنے والے نہیں، ہم ادھر ہی ہیں فواد چوہدری کو رہا کروا لیں گے، مخالفین کے لیے میں اکیلی کافی ہوں۔

متعلقہ خبریں