Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حیدر آباد؛در آمد شدہ پیاز ناکافی،عوام بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان

 حیدرآباد میں پیاز کی قلت ہونے سے درآمد کیا جانے والا پیاز بھی مانگ پوری کرنے سے قاصر ہے جس کی وجہ سے پیاز کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں دیسی پیاز کی قلت کے وجہ سے قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں اوراس وقت مارکیٹ میں پیاز مختلف ریٹس پر جن میں 240, 260 اور280 روپے  کی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پیاز کی قیمت میں اضافے سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں دوسری جانب باہر سے آنے والا پیاز بھی موجودہ پیاز کی ضرورت کوپوری کرنے سے قاصر ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:  حیدرآباد میں بھی منافع خوری، پرائز کنٹرول کمیٹیز غائب

 بول ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود  پرائز کنٹرول کمیٹیزغائب ہوگئی ہیں اور شہر بھر میں سرگرم منافع خور من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔ جہاں 10 کلو آٹے کا تھیلہ 1300 کا فروخت کیا جارہا ہے۔

 گھی اور آئل ہول سیل میں 550 جبکہ ریٹیل میں 580 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ چاول 260 روپے جبکہ دودھ 180 روپے لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ مرغی کا گوشت 540 روپےاور انڈے290 روپے تک فروخت کئے جارہے ہیں۔ جبکہ پیاز کی قیمت 240 روپے کلو ہوگئی ہے،

علاوہ ازیں برانڈیڈ مصالحے 75 سے بڑھ 90 تک پہنچ گئے ہیں جبکہ 900 گرام چائے کی پتی کا پکیٹ 1300 سے بڑھ کر1600 روپے کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہےدال ماش 360 دال مونگ 280 اور دال چنا 280 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں