محکمہ موسمیات نے کراچی میں ٹھٹھرتی سردی میں بادل برسنے کی پیشگوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج شام سے بونداباندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: سردیوں میں اضافہ؛ تعلیمی اداروں سے متعلق اہم خبر آگئی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بوندا باندی یا ہلکی بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہ سکتا ہے۔ تاہم شہر میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 تا 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں سردی کی لہر داخل، آج بھی ہلکی بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 تا 25 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ آج شہر کا مطلع ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 12 تا 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے ۔



















