ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ سب مل جل کر کام کریں گے تو بہتر نتائج آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور یو اے ای کے قونصل جنرل نے پتختی کی نقاب کشائی کر کے باغ کراچی کا سنگ کا بنیاد رکھ دیا ہے۔
Installation of Bagh e Karachi Board (Aladin Park) Rashid Minhas Road, District East, Karachi#Karachi#MeraKarachi#KarachiWorks pic.twitter.com/EF4FCPYOCk
— Dr Syed Saifur Rehman (@DrSyedSaifurReh) January 28, 2023
اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ماضی میں اس مقام پر غیر قانونی تعمیرات کی گئیں تھیں لیکن سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت اس جگہ پر خوبصورت پارک تعمیر کیا جائے گا۔
انہو نے کہا کہ 72 ایکڑ رقبے پر مشتمل یہ پارک شہر کی رونقوں میں اضافے کا سبب بنے گا جو کہ کراچی شہریوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ باغ کراچی کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی اور سب مل جل کر کام کریں گے تو بہتر نتائج آئیں گے۔
ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے بتایا کہ باغ کراچی میں تفریح کی تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔


















