Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کو دہشتگردی سے زیادہ اس حکومت نے نقصان پہنچایا ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کو دہشتگردی سے زیادہ اس حکومت نے نقصان پہنچایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے متعلق بات کی ہے۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ انکا مسئلہ غریب کو ریلیف نہیں تکلیف دینا ہے اور اپنے کیس ختم کرانا ہے، اس ملک کودہشت گردی سے زیادہ اس حکومت نے نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی اور  سیاسی دہشت گرد اور قبضہ گروپ لوگوں کی بوٹیاں نوچ رہے ہیں۔

شیخ رشید  نے کہا کہ پاکستان کی کرنسی رل گئی، ڈالر 270 کا ہوگیا ہے اور  10 فروری تک آئی ایم ایف سے امداد کی شرائط بھی طے ہونگی جس کے بعد پیٹرول کی قیمتیں بھی بڑھیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ادارےاوراثاثےجان سےزیادہ عزیز ہیں، قوم پیٹ پر پتھر باندھ لے گی لیکن قومی خودمختاری پر سودا نہیں کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ 90دن میں الیکشن نہ ہوئےتو سڑکوں پر فیصلہ ہوگا اور لال حویلی پر قبضے کا خواب دیکھنے والے ذلیل اورر سوا ہونگے اور ہم انکا مقابلہ کریں گے، فتح حق کی ہوگی۔

متعلقہ خبریں