پی این ایس راہنورد، رسدگار اور آبدوز حشمت نے ایران اور عمان کا دورہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس راہنورد، رسدگار اور آبدوز حشمت نے ایران اور عمان کا دورہ کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ایران اور عمان کی بندرگاہ آمد پر میزبان بحریہ کے افسران اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا استقبال کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے مشن کمانڈر کی عمان اور ایران کے بحری حکام سے اہم ملاقاتیں کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں نے ایرانی بحریہ کے ہمراہ مشترکہ بحری مشق میں بھی شرکت کی۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا ایران اور عمان کے دورہ سے ان ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔



















