Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 1 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 1 دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

ہلاک دہشت گرد سےاسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث رہ چکا ہے۔

متعلقہ خبریں