Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا آغاز 31 جنوری سے ہو گا

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا آغاز 31 جنوری سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف مشن پاکستان کے 10 روزہ دورے پر کل شام تک پہنچ جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے دو سو ارب روپے کا منی بجٹ لانے کیلئے آرڈیننس تیار کر لیا ہے، آرڈیننس کے ذریعے دو سو ارب روپے کی فلڈ لیوی عائد کی جائے گی، آرڈیننس کے ذریعے دو سو ارب روپے کی ودہولڈنگ ٹیکس و دیگر اقدامات کئے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرڈیننس میں نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے، پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس ریٹیل پرائس پر عائد کرنے کی تجویز ہے، پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافے کا فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں؛ آئی ایم ایف وفد 10 روزہ دورے پر پاکستان آنے کیلئے تیار ہو گیا

متعلقہ خبریں