Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

9 فروری کو آئی ایم ایف کی شرائط سب کو رُلا دے گی، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 9 فروری کو آئی ایم ایف کی شرائط سب کو رُلا دے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم اورنگزیب کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو رلانے کے بیان پر سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے ٹوئٹ کیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ کوئی روئے گا یا روئے گی یہ بعد کی بات ہے آج ساری قوم رو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نو فروری کو آئی ایم ایف کی شرائط سب کو رُلا دے گی، ذبح خانے میں لے جائے گی اور سڑکوں پر ماتم کرائے گی۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ دیکھتے ہیں ڈالر پہلے 300 کا ہوتا ہے یا پیٹرول ہوتا ہے۔ اسحق ڈار کو آؤٹ سورس کرنا ہوگا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ سو دن میں الیکشن ناگزیر ہیں صوبے اور مرکز میں اکھٹے ہوں گے ورنہ جو ڈوکراٹے ہوں گے۔

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہو گا

دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج  سے ہو گا۔

آئی ایم ایف مشن پاکستان کے 10 روزہ دورے پر آج شام تک پہنچ جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے دو سو ارب روپے کا منی بجٹ لانے کیلئے آرڈیننس تیار کر لیا ہے، آرڈیننس کے ذریعے دو سو ارب روپے کی فلڈ لیوی عائد کی جائے گی، آرڈیننس کے ذریعے دو سو ارب روپے کی ودہولڈنگ ٹیکس و دیگر اقدامات کئے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آرڈیننس میں نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے، پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس ریٹیل پرائس پر عائد کرنے کی تجویز ہے، پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافے کا فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں؛ آئی ایم ایف وفد 10 روزہ دورے پر پاکستان آنے کیلئے تیار ہو گیا

متعلقہ خبریں