کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں سیر کے لئےآئے ہوئے مقامی مدرسے کے بچوں کی کشتی ڈوب گئی کشتی میں 30 بچے سوار تھے۔
تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں تاندہ ڈیم میں سیر کے لئےآئے ہوئے مقامی مدرسے کے بچوں کی کشتی ڈوب گئی ہے، کشتی میں 30 چبے سوار تھے جن میں سے 15 بچوں کو نکال لیا گیا ہے اورا سپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 10 بچے جابحق ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ کچھ بچوں کو شدید زخمی حالت میں نکال لیا گیا یے علاوہ ازیں اس وقت کوہاٹ اور پشاور سے غوطہ خوروں کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔
ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کا تعلق کوہاٹ کے نواحی گاؤں میر باش خیل سے یے اور یہ سب بچے مقامی مدرسے کے طالب علم ہیں جو سیر کی غرض سے آئے تھے۔



















