پیٹرول کے فی لیٹر پر 72 روپے 33 پیسے لیوی لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی اصل قیمت 177.47 روپے ہے جبکہ عوام کیلئے 249.80 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کے فی لیٹر پر پیٹرولیم لیوی 50 روپے وصول کی جا رہی ہے، پیٹرول کے فی لیٹر پر آئی ایف ای ایم 9 روپے 33 پیسے عائد کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا مارجن 6 روپے فی لیٹر وصول کیا جا رہا ہے، پیٹرول کے فی لیٹر پر ڈیلرز کمیشن 7 روپے فی لیٹر عائد ہے۔
حکومت ڈیزل پر ڈیوٹیز ٹیکسز کی مد میں 52 روپے 14 پیسے فی لٹر وصول کر رہی ہے، ڈیزل کی اصل قیمت 221 روپے 36 پیسے ہے جبکہ عوام کے لیے 262 روپے 80 پیسے فی لٹر ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر 40 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے، ڈیزل پر 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر او ایم سی مارجن وصول کیا جا رہا ہے، ڈیزل کے فی لیٹر پر ڈیلرز مارجن 7 روپے عائد ہے، ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔
ضرور پڑھیں؛ حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان



















