Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صبح سے فواد چوہدری سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا، حبا چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کہا ہے کہ صبح سے فواد چوہدری سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔

تفصیلات کے مطابق حبا چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا گھر سرچ کرنے کے پولیس کو ابھی عدالت سے احکامات نہیں ملے، صبح خبروں سے پتا چلا پولیس فواد چوہدری کو لاہور کے گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کیس کے وکیل ڈکٹر بابر اعوان، علی بخاری اور فیصل چوہدری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء ٹیم سے بھی فواد چوہدری کا رابطہ پورے دن نہیں ہوا ہے۔

کچھ دیر قبل فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر حبا چوہدری نے عمران خان کو عدالت میں جاری کیس کی پیش رفت اور پولیس کے رویہ کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری جماعت فواد چوہدری کے پیچھے کھڑی ہے اور ہر ممکن کوشش کے ذریعے ضمانت کروائی جائے گی۔

ضرور پڑھیں؛ دوران حراست تشدد کا خدشہ؛ عدالت نے فواد چوہدری کی طبی رپورٹ طلب کر لی

متعلقہ خبریں