وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو روسی ہم منصب سرگئی لارؤف کی دعوت پر ماسکو دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی آمد پر روس کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیداران، پاکستان کے روس میں سفیر شفقت علی خان اور سفارتخانے کے اہل کاروں نے استقبال کیا۔
دونوں وزراء خارجہ کل باضابطہ ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات کی تمام جہتوں سمیت علاقائی، عالمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یہ دورہ پاکستان اور روس کے درمیان روسی خام تیل کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کے ایک ہفتے بعد ہو رہا ہے جبکہ علاقائی طاقتوں کی جانب سے بھی اس دورے کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بلاول بھٹو زرداری کا چینی وزیر خارجہ کن گینگ سے ٹیلیفونک رابطہ



















