کلرکہار میں بس حادثے کا شکار ہوئی جس کے باعث 2 افراد جانبحق ہوگئے جبکہ 15 زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ کلرکہار کے قریب پیش آیا جہاں نجی کمپنی کی بس حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جانبحق ہوگئے جبکہ 15 معمولی زخمی ہیں اور تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔
امدادی آپریشن میں حصہ لینے کے لیے سیکٹر کمانڈر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور آپریشن مکمل ہونے تک ہدایات جاری کرتے رہے۔
حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ہے جبکہ مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔



















