Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف کے ہر لیڈر، ہر كاركن پر ہوۓ ظلم کا حساب لیا جائے گا،عثمان ڈار

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ہر لیڈر، ہر كاركن پر ہوئےظلم کا حساب لیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماعثمان ڈار نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ پر اپنی حالیہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ قتل کی سازش کی گئی اور ہر طرح سے ڈرایا دھمکایا گیا لیکن  اس کے باوجود کپتان اپنی قوم کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں، نہ پلیٹلیٹس گرے نہ بھگوڑوں کی طرح ملک چھوڑا۔

انہوں نےٹوئٹ میں بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بے شرم امپورٹڈ حکومت لگا تار عوام اور عدالت کو دھوکے میں رکھے ہوئے ہے، سماعت صبح سے شروع ہے لیکن فواد چوہدری کو اب تک اسلام آباد کچہری نہیں پہنچایا گیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ بے شرم پھربھول رہے ہیں کہ اقتدار ہمیشہ نہیں رہتا،تحریک انصاف کے ہر لیڈر، ہر كاركن پرکئے گئے ظلم کا حساب لیا جاۓ گا۔

متعلقہ خبریں