ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ فیس بڑھا دینےکی افواہ پھیلتے ہی عوام کی بڑی تعداد پاسپورٹ آفس پہنچ گئی جس پر بدنظمی کے باعث پاسپورٹ انتظامیہ نےگیٹ بند کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ بنانےکی فیس میں اضافے کی خبر ملتے ہی عوام کی بڑی تعداد پاسپورٹ بنوانے پہنچ گئی جس پر پاسپورٹ انتظامیہ کو گیٹ بند کرنا پڑے۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے انتظامیہ کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ مشین ری ایڈیبل پاسپورٹ کا ڈھانچہ یہی رہے گا جس کے بعد فیس بڑھائی جانےکی جھوٹی خبرکی تردید کردی گئی۔



















