پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پشاور میں مسجد میں حملہ افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ششاور دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں مسجد میں حملہ افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے،ملک میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران کے ساتھ دہشت گردی میں بھی خطرناک اضافہ ہو رہا ہے۔
پشاور میں مسجد میں حملہ افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے. ملک میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران کے ساتھ دہشت گردی میں بھی خطرناک اضافہ ہو رہا ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 30, 2023



















