Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم کیو ایم رہنما بابر غوری پاکستان پہنچ گئے

سابق وفاقی وزیر  اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابر غوری پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنما ایم کیو ایم بابرغوری امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے 606 کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ بابر غوری امیگریشن کے بعد بابرغوری ایرپورٹ سے روانہ ہوگئے ہیں۔

 

اس سے متعلق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بابرغوری کو عدالت سے حفاظتی ضمانت پر ہونے کے باعث حراست میں نہیں لیا گیا۔

خیال رہے کہ بابر غوری کے خلاف ایف آئی اے میں ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے تحت مقدمات ہیں ، ان کے خلاف نیب میں بھی کراچی پورٹ میں غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں