فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا تفصیلی فیصلہ جاری ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے 5 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے 4 روزہ مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تفتیشی افسر کے مطابق گزشتہ دو روزہ جسمانی ریمانڈ میں لاہور سے فوٹوگرامیڑک ٹیسٹ کروایا گیا۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر کے مطابق فواد چوہدری سے موبائل لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں، اگر کوئی ٹھوس وجہ استدعا کے ساتھ پیش نہ کی جائے تو مزید جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا، فواد چوہدری کے وکیل کے مطابق تفتیشی افسر نے جسمانی ریمانڈ کے لیے کوئی ٹھوس وجہ نہیں دی، ان کا فوٹوگرامیڑک ٹیسٹ اعر وائس میچ ٹیسٹ کروا لیا گیا تھا۔
فیصلے کے مطابق موبائل لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز کی برآمدگی گزشتہ آرڈر میں بھی موضوع بحث رہی، ڈیوائسز کے حوالے سے تفتیشی افسر کی جانب سے تفتیش میں کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دی، فواد چوہدری کو 13 فروری کو عدالت پیش کیا جائے۔
مزید پڑھیں؛ فواد چوہدری کہاں ہیں؟ حبا چوہدری کا وزیراعظم سے سوال
