اسلام آباد میں موجود چینی سفارت خانے نے پشاور میں مسجد پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں واقع پولیس لائنز مسجد کوہدف بنانے والے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملنے پر چینی سفارتخانے نے شدید مزمت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس مذموم دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
حملے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت اورحکومتِ پاکستان سمیت عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی فی الفور شفا یابی کے لئے دعا گو ہیں۔
خیال رہے کہ پشاور میں نماز ظہر کے دوران دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار سمیت بھاری تعداد میں نمازی شہید ہوئے ہیں۔



















