نیپرا کی جانب سے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے دسمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قمیت میں 10 روپے 80 پیسے کمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔
کے الیکٹرک صارفین کو یہ ریلیف فروری کے مہینے میں دیا جائے گا جبکہ صنعتی صارفین لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ کے ای نے 10 روپے 26 پیسے کمی کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد 10روپے 80 پیسے کمی کی منظوری دی ہے۔
دوسری جانب بجلی 2 روپے 31 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
بجلی 2 روپے 31 پیسے سستی کرنے سے بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔
حکام کے مطابق کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا ۔
خیال رہے کہ نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔



















