سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نےعزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو رہا کروا کر رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حبا چوہدری نے گزشتہ روز پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی اور فواد چوہدری کی جانب سے بھی لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پشاور میں ہونے والے دھماکے اور اس میں ہونے والے جانی نقصان کا بہت افسوس ہے، ہم اس دکھ کی گھڑی میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور جلد ہی ان سے ملاقات بھی کریں گے۔
انہوں نے فواد چوہدری کے کیس کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کا کیس ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کہاں ہیں؟ حبا چوہدری کا وزیراعظم سے سوال
حبا چوہدری کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری ایک پاکستانی شہری ہونے کے ساتھ ایک ممبر قومی اسمبلی بھی ہیں اور ایک قانون دان بھی ہیں، ان کو ان کا حق نہیں دیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں حکومت کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں لیکن ہم فواد چوہدری کو رہا کروا کر رہیں گے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت پھسل چکی ہے اور سیکورٹی اب ہاتھوں سے پھسل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو مکمل طور پر انہوں نے تباہ کردیا ہے، ان کے ساتھ کوئی کھڑا نہیں ہونا چاہتا ہے۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اس وقت ضرورت ہے کہ ہنگامی اقدامات کر کہ مہنگائی کو قابو کیا جائے ورنہ جو حالات پیدا ہورہے ہیں لوگ بغاوت کرنے پر آمادہ ہو جائیں گے، لوگ ان پر یقین نہیں کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ 3 دفع یہ الیکشن سے بھاگ چکے ہیں لیکن اب ملک میں آزاد انتخابات ناگیز ہوچکے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں اس وقت پولیس راج ہے، سیشن جج، ایڈیشن سیشن جج کے حکم پر ایک ایس ایچ او عدالت پیش نہیں ہوتا ہے، بتایا گیا کہ تفتیشی بیمار ہے لیکن کل 2 بجے اگر یہ رکارڈ پیش نہیں کریں گے تو ان پر تعزیرات پاکستان کی دفع 228 لگے گی اور اگر یہ کل رکارڈ نہیں لاتے تو ان کو چھ مہینے کی درخواست ہوسکتی ہے۔



















