Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد؛گڈز ٹرانسپورٹ کرایے بڑھتے ہی سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسلام آباد کی سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

 ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے اسلام آباد سبزی منڈی میں آنے والی سبزیوں، پھلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیاز20 روپے اضافے کے ساتھ 250 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ ادرک کی قیمت  دو دن میں 480 سے بڑھ کر 616 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

لہسن 30 روپے اضافہ کے ساتھ 480 روپے میں فروخت کیا جانے لگا ہے جبکہ پھلوں کی قیمتوں میں20 سے 30 روپے مزید اضافہ کردیا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں چکن اور انڈے کی قیمتیں بھی مزید بڑھ گئی ہیں جس کے بعد چکن زندہ مرغی آج 15 روپے اضافے کے ساتھ 375 روپےکے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں