Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ڈی ایم نے 9 ماہ میں تباہی مچا دی ہے، فرخ حبیب

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے 9 ماہ میں تباہی مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معاشی رپورٹ امپورٹڈ حکومت نے خود جاری کی ہے جس میں ترسیلات زر میں 11.1 فیصد کمی، برآمدات میں 6.8 فیصد کمی اور ٹوٹل غیر ملکی سرمایہ کاری میں ٹوٹل 180 فیصد کمی آئی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں 3.6 فیصد کمی اور مہنگائی 25 فیصد ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مہنگا ہونے سے تمام چیزیں مہنگی ہوجائیں گی،فرخ حبیب

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا 9 ماہ میں رجیم چینج سازش پی ڈی ایم نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے۔ ذمہ دار کون؟

متعلقہ خبریں