Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملتان؛ ایل پی جی مہنگی،رکشہ ڈرائیور یونین سراپاحتجاج

 مہنگائی اور بڑھتی ہوئی ایل پی جی گیس کی قیمتوں کے باعث اس وقت ملتان میں رکشہ یونین سراپا احتجاج ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکشہ ڈرائیورز نے  ملتان شہر کے مرکزی چوک عزیز ہوٹل چوک کو بلاک کردیا ہےجہاں چوک کے چاروں اطراف رکشے کھڑے کردیئے گئے ہیں جس سےٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایل پی جی ڈیلرمافیا نےاپنا ہی ریٹ لگا یا ہوا ہے جس سے ملتان میں 200 روپے ملنے والی ایل پی جی گیس 300 روپے سے بھی زیادہ تجاوزکر گئی ہے۔

متعلقہ خبریں