Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور دھماکا افسوسناک ہے، بہادر اور غیور عوام کی ہمت کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ دو آپریشنز میں دہشت گردوں پر کاری ضرب لگی۔ دہشت گردی کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو بھی شہید ہوئیں، سیاست دانوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اس لعنت کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس دہشتگردی اور جرائم کے خاتمے میں ہمارا قابل فخر ہر اول دستہ ہے، وزیراعظم

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور دوبارہ سرا ٹھا رہا ہے، دہشت گردوں کو واپس کون لایا؟ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف ہمارا فرنٹ لائن صوبہ رہا ہے اور اس کی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو خاص طور پر سراہا۔

شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں مزید کہا کہ ہمارے پاس وسائل ہیں تو سی ٹی ڈی قائم کی۔ پورے ملک کی لیڈر شپ نے سپورٹ کیا۔

کے پی حکومت کا مالی وسائل کی ادائیگی کا گلہ بے بنیاد ہے

انکا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کا مالی وسائل کی ادائیگی کا گلہ بے بنیاد ہے، صوبوں اور وفاق کا حصہ تقسیم کرنے سے پہلے ایک فیصد تھا، صوبوں کو57.5 فیصد کا حصہ دیا جاتا تھا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کے پی کو سالانہ 40ارب روپے ملے، انسداد دہشت گردی کے لیے خیبر پختونخوا کو 417 ارب روپے دیے، 417 ارب روپے کہاں چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

متعلقہ خبریں