Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فواد چوہدری کی بیٹیاں آج والد کو گھر لیکر جائیں گی، حبا چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی بیٹیاں آج والد کو گھر لے کر جائیں گی۔

حبا چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تعاون کرنے پر ایس پی سپرنٹنڈنٹ کی مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو سی کلاس میں رکھا گیا، انکو سی کلاس میں رکھنے سے زیادہ ظلم کیا ہوسکتا ہے؟ سی کلاس میں دہشتگرد ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو بی کلاس میں رکھنے کی درخواست مستردکی گئی، مریم نوازکو بی کلاس دے سکتے ہیں تو فواد کو کیوں نہیں دے رہے؟

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کہاں ہیں؟ حبا چوہدری کا وزیراعظم سے سوال

حبا چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری کی درخواست کس بنیاد پر مسترد کی گئی؟ ایسے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

اہلیہ فواد چوہدری نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں فواد چوہدری سے بچیوں نے ملاقات کی، بچیوں سے ملاقات کے موقع پر فواد چوہدری بہت جذباتی ہوئے، فون کے بغیر جیل میں رہنے کا سوال کیا تو فواد نے قہقہہ لگایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچیوں کے ہاتھ پر مہر نہ لگانے کی درخواست کی وہ بھی مسترد کی گئی، فواد چوہدری کی بیٹیاں آج والد کو گھر لے کرجائیں گی۔

فواد چوہدری کی اہلیہ اور بیٹیوں سے ملاقات

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری اور دونوں بیٹیوں سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔

فواد چوہدری سے ملنے کے لئے اہلیہ حبا چوہدری اور دونوں بیٹیاں آج اڈیالہ جیل پہنچیں، جہاں ان کی فواد چوہدری سے ملاقات ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے جیل میں لی گئی تصاویر شیئر کردیں۔

https://twitter.com/HibaFawadPk/status/1620391301178073088?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1620391301178073088%7Ctwgr%5E26fc98eedc007d6785afe15bf977857a6fe50bba%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=http%3A%2F%2Fstaging.bolnews.com%2Furdu%2Fpakistan%2F2023%2F02%2F718602%2F

کچھ دن پہلے میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کہا تھا کہ عدالت نے فواد چوہدری سے ملنے کی اجازت دی لیکن ملنے نہیں دیا جارہا۔

حبا چوہدری کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری ایک پاکستانی شہری ہونے کے ساتھ ایک ممبر قومی اسمبلی بھی ہیں اور ایک قانون دان بھی ہیں، ان کو ان کا حق نہیں دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیںفواد چوہدری کو رہا کروا کر رہیں گے، حبا چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں حکومت کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں لیکن ہم فواد چوہدری کو رہا کروا کر رہیں گے۔

حبا چوہدری نے فواد چوہدری کے کیس کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ فواد چوہدری کا کیس ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا اور پھرجوڈیشل مجسٹریٹ نے ان کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

متعلقہ خبریں