لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روٹی اور نان کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بار پھر منظوری دے دی ہے جس کے بعد سے 125 گرام کی روٹی کی قیمت 14 سے بڑھا کر 15 روپےکر دی گئی ہے جبکہ 100 گرام نان کی قیمت 22 روپے سے بڑھا کر 25 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روٹی اور نان بنانے والوں قیمتوں میں اضافہ کردینے کے باوجود روٹی اور نان کے سائز میں بھی ہیر پھیر شروع کردی ہے جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے چاول اور دالوں کی قیمتوں میں بھی 40 سے 20 روپے تک کا اضافہ کردیا ہےجس نے عوام کو دہرے عزاب میں مبتلا کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کا نوٹس



















