لسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ لسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4۔3 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیماں مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز بیلہ سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 41 کلو میٹر زمین کے اندر ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
اس سے قبل خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کئے گئے تھے۔
اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4۔4 ریکارڈ جبکہ گہرائی 33 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز خضدار سے 80 کلومیٹر دور جنوب مغرب کی جانب تھا۔



















