Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کو سستی توانائی کی ضرورت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا ہے کہ پاکستان کو سستی بجلی کی ضرورت ہے اور کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تھری منصوبے سے توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تھری منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی  ہے اور “کے تھری “پاکستان چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں سی پیک منصوبےمیں مشکلات پیداکی گئیں جس کی وجہ سے سی پیک میں انڈسٹریل زون بھی تعطل کاشکارہوئے، لیکن ہماری کوشش ہے سی پیک منصوبہ تیزی سے آگے بڑھے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت بجلی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کے تھری پاور پلانٹمنصوبے سے ماحول دوست 1100 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جبکہ جوہری توانائی بجلی گھر سے مجموعی پیداوار 2200 میگاواٹ ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  دیامربھاشا اورداسوڈیم پرکام جاری ہے جس کی تکمیل میں 5سال لگ سکتے ہیں، تھرکاکوئلہ توانائی ضروریات پوری کرنےمیں معاون ثابت ہوگا اور کوئلےسےتوانائی حاصل کرکےاربوں ڈالرکی بچت کی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ خبریں