Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف کا اہم فیصلہ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 193 سے عمران خان کے بجائے سردار محسن لغاری ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

این اے 193 پر پولنگ 26 فروری کو ہو گی۔

سردار محسن لغاری سابق وزیر پنجاب بھی رہے ہیں۔

محسن لغاری کا بیان

این اے 193 سے پی ٹی آئی کے امیدوار محسن لغاری نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی نے مجھے امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے، مجھے پارٹی کی جانب سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حلقے میں انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہوں۔

واضح رہے کہ این اے 193 کی نشست پی ٹی آئی کے سردار جعفر خاں لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں