تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے قومی اپیکس کمیٹی (اے پی سی) کی حکومتی دعوت کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دھمکیاں اور مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بول نیوز سے گفتگو میں حکومت کو آئینہ دیکھا دیا۔
دھمکیاں اور مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے
شاہ محمود قریشی کا اے پی سی کی حکومتی دعوت کا کرارا جواب#BOLNews #ShahMahmoodQureshi pic.twitter.com/Xh9ViI9A7U— BOL Network (@BOLNETWORK) February 3, 2023
پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ ایک طرف دھمکی اور دوسری طرف مذاکرات، کوئی یاک فیصلہ کریں۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ سب پر ڈالنا چاہتے ہیں، پوری قوم جانتی ہیں یہ ناکام لوگ ہیں، دھمکیاں اور مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے۔
واضح رہے کہ حکومت ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے بعد سب کو ایک پیج پر لانے کی کوشش کررہی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔
ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے بعد سب کو ایک پیج پر لانے کی کوشش
حکومت کی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو دعوت #BOLNews #ImranKhan pic.twitter.com/dhLyr1NVaf— BOL Network (@BOLNETWORK) February 3, 2023
اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا جس میں صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے کے تناظر میں دہشت گردی کے خاتمے اور محکمہ انسداد دہشت گردی اور پولیس کو اپ گریڈ کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزراء اعلیٰ، آزاد کشمیر کے وزیراعظم، سیکورٹی فورسز، پولیس حکام اور اعلیٰ سرکاری افسران شرکت کریں گے۔
اسکے علاوہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو بھی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مدعو کیا ہے اور اس حوالے سے دعوت نامہ وفاقی وزیر ایاز صادق نے پہنچایا ہے۔
وزیر نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے درخواست کی کہ وہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے لیے پارٹی کے نامزد کردہ دو نمائندوں کے بارے میں آگاہ کریں۔



















