Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امپورٹڈ سرکار کو ہر گز تسلیم نہیں کرتا، عمران خان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین  پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں امپورٹڈ سرکار کو ہرگز تسلیم نہیں کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے شہباز سرکار کے دور حکومت میں قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق کے خاتمے کے متعلق بات کی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ 10 ماہ میں اس حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی ہوئی ہے جبکہ ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کا قتل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی اور اور دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دیے جانے پر نگاہ ڈالتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے؟

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ اس امپورٹڈ سرکار کو ہرگزتسلیم نہیں کرتا ہوں۔

 

متعلقہ خبریں