ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 2.82 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 2.82 فیصد کا اضافہ ہو گیا، مہنگائی کی مجموعی شرح 34.49 فیصد تک پہنچ گئی اور ایک ہفتے میں 32 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں، 18 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ صرف ایک سستی ہوئی۔
ادارہ شماریات جی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 3396 روپے تک پہنچ گیا، ایک ہفتے تک ایل پی جی کا سلنڈر 508 روپے تک اضافہ ہوا۔
ادارے نے کہا کہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 66 روپے تک اضافہ ہوا، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 35 روپے تک مہنگا ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے تک اضافہ، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 15 روپے جبکہ دال مسور 10 روپے سے زائد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق فی درجن انڈے 10 روپے تک مہنگے ہوئے، دال مونگ 6 روپے، چاول 4 روپے، چینی 2 روپے 12 پیسے مہنگے ہوئی جبکہ اڑھائی کلو برانڈڈ گھی 14 روپے تک مہنگا ہوا۔



















