Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایس پی آر نے تانڈہ ڈیم کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے حادثے کا آپریشن مکمل کرنے کا اعلان کر دیا

آئی ایس پی آر نے تانڈہ ڈیم کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے حادثے کا آپریشن مکمل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈوبنے والے آخری طالبعلم کی لاش بھی نکال لی گئی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاکستان آرمی کے ایس ایس جی اور انجینئرز کے جوانوں نے سول فورسز کی مدد کی۔

آرمی کے غوطہ خوروں نے کشتی حادثہ میں ڈوبنے والے بچے کی لاش کی تلاش میں اڑتالیس گھنٹے تک آپریشن جاری رکھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام 52 طلباء و اسٹاف کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ریسکیو 1122 کی مدد کرتے ہوئے فوجی جوانوں نے پانچ طلباء کو زندہ بچا لیا ہے۔

متعلقہ خبریں