آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم بحیثیت قوم مل کر دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے اس موقع پر پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔
آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کی بہادری اور شراکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم بحیثیت قوم مل کر دہشتگردی کی اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، خیبرپختونخوا پولیس بہادروں میں سے ایک ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی پولیس نے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن فورس کے طور پر جنگ لڑی ہے۔
ضرور پڑھیں؛ آئی ایس پی آر نے تانڈہ ڈیم کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے حادثے کا آپریشن مکمل کرنے کا اعلان کر دیا



















