پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لاہور میں فوڈ ایکسپو 2023 کے نام سے فوڈ میلہ سجانے کا اہتمام کیا جارہاہےجس کا مقصد عوام کو فوڈ ہائجین، کوالٹی اور فوڈ اسٹینڈرڈز کی آگاہی دینا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہرِلاہور میں فوڈ ایکسپو 2023 کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے پاسس جاری کردئیے گئے جس میں مختلف فوڈ اسٹالز،فوڈ کانفرنس، ادبی شاعرہ،میوزیکل کنسرٹس،انڈسڑیز بوتھ اور کلچرل پرفارمنسز ہوں گی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ اس فوڈ میلے میں فوڈ انڈسٹری، انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹس اوراسٹیک ہولڈرز کو ایک چھت تلے اکھٹا کرتے ہوئےعوام کو فوڈ ہائجین،کوالٹی اورفوڈ اسٹینڈرڈز کی آگاہی دینا ہے۔
مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ عوام الناس کی تفریح کے لیے میوزیکل نائٹس کے ساتھ مختلف کھیلوں اور تحائف کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں مشہور و معروف گلوکار علی ظفر، فرحان سعید، آئمہ بیگ، ندیم عباس، شائیہ گل، نتاشا بیگ، سہارا یوکے، سوچ بینڈ اور ینگ اسٹننرز بھی پرفام کریں گے۔
علاوہ ازیں اردو ادب کا ذوق رکھنے والوں کیلئے محفل مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں انور مسعود، افتخار عارف، احمد اخلاق، سلمان گیلانی اور دیگر معروف شعرہ محفل مشاعرہ کی رونق سجائیں گے۔
’خوراک سے متعلق دورِحاضر کی جدید ٹیکنالوجی اور ٹرینڈز کے حوالے سے فوڈ کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی‘
فوڈ کانفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ دنیا بھر کی معروف یونیورسٹیوں کے پروفیسرز، سائنسدان، فوڈ ٹیکنالوجسٹ بھی اس میلے میں شرکت کرہے ہیں جہاں خواتین کو لذیذ کھانوں اور ہائجین کے حوالے سے ٹریننگ بھی دی جائے گی۔
فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ اس میلے میں دلچسپی رکھنے والے حضرات اس فوڈ ایکسپو 2023 سے متعلق مکمل معلومات حاصل کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فیس بک پیج وزٹ کریں جبکہ فری پاسس حاصل کرنے کیلئے واٹس ایپ نمبر 03377777121 پر رابطہ کریں۔



















