Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نےاسلام آباد میں ٹھیلے اور ڈھابے گرا کر بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے،عمران خان

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد میں ٹھیلےاور ڈھابے گرا کر بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے حالیہ پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد سیکٹرآئی 10 میں ٹھیلے اور ڈھابے گرا کر بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے۔

عمران خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ ٹھیلے اور ڈھابے ہمارے دور میں احساس پروگرام کے تحت روزگار کے لیے فراہم کئے گئےتھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مہنگائی اور بے روزگاری ہونےکے باوجود کمزورکو نشانہ بنانا قابل مذمت اور غیر انسانی فعل ہے۔

متعلقہ خبریں