پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ تقریباً روز ملنے والوں کی شکل چھ ماہ سے نظر نہ آئی لیکن اجنبی عوام، ماؤں بہنوں نے بے شمار محبت بخشی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی حالیہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس سارے واقعے میں سب سے بڑا نقصان یہ ہوا کہ دو تین دوستوں کے سوائے باقی تمام دوست غائب ہو گئے،وہ جن سے ایک دن میں کئی کئی بار بات ہوتی تھی ان سے اب مہینوں بات نہیں ہوتی۔
اس سارے واقعے میں سب سے بڑا نقصان یہ ہوا کہ دو تین دوستوں کے سوائے باقی تمام دوست غائب ہو گئے۔
وہ جن سے ایک دن میں کئی کئی بار بات ہوتی تھی ان سے اب مہینوں بات نہیں ہوتی۔
تقریباً روز ملنے والوں کی شکل چھ ماہ سے نظر نہ آئی۔
ہاں لیکن اجنبی عوام، ماؤں بہنوں نے بے شمار محبت بخشی
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 4, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً روز ملنے والوں کی شکل چھ ماہ سے نظر نہ آئی ہے لیکن اجنبی عوام، ماؤں بہنوں نے بے شمار محبت بخشی۔



















