Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور میں گھر کی چھت گرنے کا واقعہ، 50 سالہ شخص ہلاک

لاہور میں گھر کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس دوران 50 سالہ شخص ہلاک ہوگیا ہے جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ازمیر ٹاؤن میں گھر کی چھت اچانک گر گئی اور اس وقت گھر میں پانچ کے قریب افراد موجود تھے۔

اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گیس کے دھماکے کی وجہ سے چھت گرنے کی اطلاع ہے اور گھر کے 5 افراد ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملبے سے ایک ڈیڈ باڈی جس کی شناخت طیب کے نام سے ہوئی ہے نکال لی گئی ہے  جس کی شناحت 50 سالہ طیب کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایک شخص زخمی اور 03 ابھی تک بلڈنگ کے نیچے متوقع ہیں تاہم لڈنگ میں اسوقت 3 لوگوں کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں 50 ریسکیور اور 15 ایمرجنسی وہیکل حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں